کوئی سونامی نہیں آرہا اطمینان رکھیں جلد طوفان ٹوٹ جائے گا:نواز شریف

کوئی سونامی نہیں آرہا اطمینان رکھیں جلد طوفان ٹوٹ جائے گا:نواز شریف
کوئی سونامی نہیں آرہا اطمینان رکھیں جلد طوفان ٹوٹ جائے گا:نواز شریف

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہر حال میں انتخابات جیتنے ہونگے۔ کوئی سونامی نہیں آرہا اطمینان رکھیں جلد طوفان ٹوٹ جائے گا ۔لاہور میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونگے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کریں۔ ہر حلقے کے امیدواروں کی سکروٹنی ہوگی اور تھرڈ پارٹی کی رائے کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کرسی کے لئے نہیں بلکہ نااہل اور بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے حصہ لے گی۔ اہم شخصیات اور گروہوں کو شکست دینے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کرنے کے لیے سیاست کے میدان میں ہیں۔ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ان بیماریوں کا علاج موجود ہے جو قومی مفادات کو نظر انداز کرکے شخصی اقتدار کے لالچ میں مبتلا افراد نے پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی میدان میں اصولوں کی اپنی جدوجہد سے منوالیا ہے۔عوام کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے مسلم لیگ ن کی کاوشوں کا ایک زمانہ معترف ہے۔ سیاست میں عوام کی بالادستی کا اصول منوانے کے بعد ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے۔

مزید : لاہور


loading...