پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس شروع

پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس شروع
پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس شروع

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کے پہلے روز تین مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے جو ترجیحی تجارت کے معاہدہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاﺅن اور دونوں ممالک کے درمیان زیر التواءمعاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے سفارشات تیار کریں گے۔ دو روزہ اجلاس میں پاکستان اور تیونس کے مرکزی بینکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ہاں بینکوں کی شاخیں کھولنے کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔ کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نوابزادہ ملک احمد خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں تاہم ان کے درمیان معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : بزنس


loading...