امریکہ ہوش کے ناخن لے عوام کو امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے:حامدسعید کاظمی

امریکہ ہوش کے ناخن لے عوام کو امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے:حامدسعید ...
 امریکہ ہوش کے ناخن لے عوام کو امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے:حامدسعید کاظمی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ امریکہ ہوش کے ناخن لے عوام کو امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا کہنا تھاکہ پاکستان مل کر امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دے اور امریکہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔ دیگر مقرین نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ حکومت کو اس ہم مسئلہ پر واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی اور امریکی سفارتی تعلقات کو معطل کر کے ملت اسلامیہ کا ساتھ دینا ہو گا۔ ناموس رسالت ریلی میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی، مرکزی میلاد کمیٹی، تحریک منہاج القران، دعوت اسلامی، مختلف سکولز کے طلباءنے شرکت کی۔ بعد ازاں حامد سعید کاظمی ڈسٹرکٹ بار روم میں بھی خطاب کیا اور ریلوے چوک میں امریکی پرچم نظر آتش کیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...