آغاز کا حال اتنا برا ہے نہ جانے انجام کیا ہوگا

آغاز کا حال اتنا برا ہے نہ جانے انجام کیا ہوگا
 آغاز کا حال اتنا برا ہے نہ جانے انجام کیا ہوگا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عازمین حج کو لے جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز تین گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی جس کے باعث عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ عازمین حج کو سات گھنٹے سے زائد انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔حجاز مقدس جانے والے267 عازمین کو سات گھنٹے انتظار کے بعد صبر کا پھل مل ہی گیا۔ نجی ائیر لائن کی پرواز این ایل ون ون زیرو زیرو کو رات دو بجے روانہ ہونا تھا جس کے لئے عازمین حج دس بجے سے امیگریشن کے لئے ٹرمینل جانا شروع ہوگئے تھے مگر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کئے گئے۔ پوچھنے پر ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا جس طیارے نے جدہ جانا ہے وہ ابھی مسقط سے نہیں پہنچا۔مطلوبہ پرواز صبح پانچ بجے لاہور پہنچی۔ عازمین حج کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے آغاز کا حال اتنا برا ہے نہ جانے انجام کیا ہوگا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...