کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے 12افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے 12افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے 12افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیاسی کارکنان سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پی آئی بی میں کریکر دھماکہ اور فائرنگ میں ایک جاں بحق دو زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق پی آئی بی کے علاقے کراچی سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد گھر پر کریکر سے حملہ کرکے فرار ہوگئے اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے عمیر نامی شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں شپ اونر کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ڈبوکی دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خان بہادر جاں بحق جبکہ فیصل، شاہد ، اور جہانگیر زخمی ہوئے۔ ترجمان اے این پی کے مطابق جاں بحق اور زخمی اے این پی کے کارکنان تھے۔دوسری جانب سے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وحید نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کی بہن آمنہ زخمی ہوئی۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود غریب آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے غلام سرور کوپانگ اور عبدالغنی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق غلام سرور کوپانگ کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے باعث کاروبار بندہوگیا۔ بن قاسم کے علاقے سٹیل ٹاو¿ن میں فائرنگ سے پچاس سالہ وزیر خان زندگی کی بازی ہار گیا۔ملیر ملت گارڈن کے قریب سعودآباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے سلمان نامی شخص جاں بحق ہوا۔اورنگی ٹاون سیکٹر تیرہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے اکرام نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔لیاری آگرہ تاج کالونی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار غلام سرور جاں بحق ہوگیا۔ناردن بائے پاس کے قریب سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔لیاری آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...