بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے:وزیراعظم

بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے:وزیراعظم
 بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے:وزیراعظم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویزا شرف نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ وزیراعظم نے چیئر مین این ایچ اے کو ہدایت کی جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔ وزیراعظم ہاوس میں چیئر مین این ایچ اے نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی شاہرات کو عالمی معیار کا بنایا جائے اور مقررہ وقت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے چیئرمین این ایچ اے نے وزیراعظم کو سندھ میں جاری ہائی وے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...