صدر کو استثنی حکومت نے نہیں آئین نے دیا ہے:لطیف کھوسہ

صدر کو استثنی حکومت نے نہیں آئین نے دیا ہے:لطیف کھوسہ
صدر کو استثنی حکومت نے نہیں آئین نے دیا ہے:لطیف کھوسہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صدر کا استثنی ٰ تسلیم کرتے ہوئے وفاق کے تحفظا ت کو مد نظر رکھے جانے کا کہا ہے ۔سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ صدر کو استثنی حکومت نے نہیں آئین نے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر لوگ کچھ اور ہی سوچ رہے تھے تاہم ان کی جماعت نے تحفظات کے باوجود تصاد م نہیں ہونے دیا اور خوش اسلوبی سے جمہوریت کی بقاءکے لیے فیصلہ کیا۔لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ کچھ عوامل اداروں میں تصاد م دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر متنازعہ الیکشن کمشنر کی تقرری کی طرح نگران حکومت بھی غیر متنازعہ بنائی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن اور حکومت کا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے ۔اپوزیشن مثبت تجاویز دے تو وہ قبول کر نے کو تیار ہیں۔

مزید : لاہور


loading...