زرداری کی ذو الفقار مرزا سے ملاقات ،گلے شکوے دور

زرداری کی ذو الفقار مرزا سے ملاقات ،گلے شکوے دور
زرداری کی ذو الفقار مرزا سے ملاقات ،گلے شکوے دور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کر کے گلے شکوے دور کر لیے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاﺅس کے پچھلے دروازے سے نکل کر اچانک ڈیفنس فیز فائیو میں واقع ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر پہنچے اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور اپنے قریبی ساتھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تقریبا آدھا گھنٹہ ملاقات کی اور گلے شکوے دور کئے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خیریت دریافت کرنے مرزا ہاﺅس پہنچے تھے۔

مزید :

کراچی -