پاکستان پرقرضوں کا حجم ایک سو چھبیس کھرب روپے سے تجاوز

پاکستان پرقرضوں کا حجم ایک سو چھبیس کھرب روپے سے تجاوز
پاکستان پرقرضوں کا حجم ایک سو چھبیس کھرب روپے سے تجاوز

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مقامی اور غیرملکی قرضوں کا حجم ایک سو چھبیس کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ حکومت کی سپیشل کمیٹی برائے ملکی غیرملکی قرضاجات کے مطابق اس وقت ملک کے حاصل کر دہ غیرملکی قرضوں کا حجم پچاس کھرب دو ارب روپے ہے جبکہ مقامی قرضوں کی مالیت چھیتر کھرب روپے ہے۔کمیٹی نے مزید بتایا کہ سال 2008ءمیں ملکی مجموعی قرضوں کا حجم پچپن کھرب روپے اور سال 1999 میں بیس کھرب روپے تھا جو اب بڑھ کر ایک سو چھبیس کھرب روپے ہو گیا ہے۔ کمیٹی نے مزید بتایا کہ موجود حکومت نے گیارہ اعشاریہ دوارب ڈالر کے قرضے لیے جب کہ دو اعشاریہ تین ارب ڈالر گرنٹس کی صورت میں حاصل ہوئے۔

مزید : بزنس


loading...