سینٹ :گستاخانہ ویڈیو کلپس چلانے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

سینٹ :گستاخانہ ویڈیو کلپس چلانے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
سینٹ :گستاخانہ ویڈیو کلپس چلانے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے امریکہ میں گستاخانہ ویڈیو کلپس چلانے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں اس معاملہ کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا جس میں فرحت اللہ بابر کی طرف سے ڈرافٹ کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایسے قوانین وضع کرے جو مذاہب کے درمیان تصادم کا باعث بننے والے عوامل کو روکیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اس مسئلہ کو بھرپور انداز میں اٹھائے۔چیئرمین کمیٹی نے گستاخانہ ویڈیو کلپس کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلم بنانے والے کو دہشت گرد قرار دے کر سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اپنے دورے پر بھی اس مسئلہ پر بات کریں گے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مارک گراسمین کے دورے کے موقع پر اعلیٰ سطح پر یہ معاملہ اٹھایا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -