حناربانی سے ہیلری کی ملاقات جمعہ کوہوگی

حناربانی سے ہیلری کی ملاقات جمعہ کوہوگی
حناربانی سے ہیلری کی ملاقات جمعہ کوہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جمعہ کو اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اپنے چار روزہ دورے کے موقع پر اپنی ہم منصب ہیلری کلنٹن سمیت اوبامہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقات کے علاوہ تھینک ٹینک سے بھی خطاب کریں گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعلقات کا دائرہ وسیع کرنے بارے پیش رفت ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -