پاکستان اپنا ڈرون سسٹم بنانے جارہا ہے :نویدقمر

پاکستان اپنا ڈرون سسٹم بنانے جارہا ہے :نویدقمر
 پاکستان اپنا ڈرون سسٹم بنانے جارہا ہے :نویدقمر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع سید نویدقمر نے کہاہے کہ پاکستان اپنا ڈرون سسٹم بنانے جارہا ہے تاہم یہ امر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ اتحادی تعاون فنڈ کی مد میں امریکہ سے پاکستان کو ادائیگیاں آسان بنانے کی کوشش جاری ہے ۔ وزیردفاع نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم اپنا ڈرون سسٹم بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ ابھی بہت ابتدائی مراحل میں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ امریکہ سے اتحادی فنڈ مد میں 1 ارب 36 کروڑ ڈالر تک کی رقم مل چکی ہے جبکہ دو ارب روپے بقایا ہیں ۔ امریکہ سے امداد نہیں لے رہے بلکہ اپنے واجبات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع کاکہناتھاکہ امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں ہماری قیادت سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی بات نہ ہی اس کی رہائی کامطالبہ کیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...