پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  


(مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی انرجی گروپ نے پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ گیس کے ذخائر کراچی سے 350 کلومیٹر دور شمال میں دریافت کیے گئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق اٹلی کے ایک انرجی گروپ نے پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر کو دریافت کرلیا ہے۔ انرجی گروپ کی جانب سے اس بڑی دریافت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شمال 350 کلومیٹر دور کھیرتر فولڈ بیلٹ ریجن میں یہ گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گیس کہ یہ ذخائر 300 سے 400 بلین فٹ ہیں۔ تاہم مزید ٹیسٹ کے بعد ہی اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سوئی کے موجودہ ذخائر کا حجم آٹھ سو ارب کیوبک فٹ ہے۔ انرجی گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید : بزنس


loading...