باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیاب

باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیاب
باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے وادی بٹوار میں شد ت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کرکے علاقہ کلیئر کرالیا ہے۔ عسکری حکام کے مطابق چند ہفتے پہلے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران شدت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا وہ ساتھیوں کی 29 لاشیں سمیت اسلحہ بارود چھوڑ کر وادی سے فرار ہوگئے۔ یہ لاشیں فورسز نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ طالبان کمانڈر ملا داد جو کہ 1 ماہ قبل باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ باجوڑ ایجنسی میں شدت پسندوں کے دہشتگرد حملوں کو کنٹرول کر رہے تھے لیکن ڈرون حملے میں ملا داد کے مارے جانے کے بعد پاک فوج کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کے علاقہ بٹوار میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں کئی شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ سرحد پار سے آئے ہوئے شدت پسند بٹوار کے علاقہ میں واقع چوٹیوں پر قابض تھے۔ کامیاب آپریشن کے بعد شدت پسندوں کے چوٹیوں پر موجود ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

مزید :

پشاور -