انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو 27ستمبر کو طلب کرلیا:الیکشن کمیشن

انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو 27ستمبر کو طلب کرلیا:الیکشن کمیشن
انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو 27ستمبر کو طلب کرلیا:الیکشن کمیشن

  


اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے27 ستمبر کو اجلاس طلب کرکے 15 سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کے علاوہ تمام صوبائی الیکشن کمشنر اس مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی تیاری اور انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سیکرٹری الیکشن کمشنر امتیاز احمد خان نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ملک بھر کی پندرہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے صدور، سیکرٹری جنرل اور چیئرمینوں کے لیے دعوتے نامے ارسال کردیئے ہیں ۔سیاسی قائدین کے نام لکھے گئے خط میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریوں اور آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے علاوہ اقتدار کی منتقلی اور عوامی نمائندوں کے انتخاب کے حوالے سے آئینی ضروریات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ آئندہ انتخابی عمل کو صاف ، شفاف اور غیر جانبدار بنایا جاسکے۔

مزید : اسلام آباد


loading...