یوم عشق رسول کے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں :رحمان ملک

یوم عشق رسول کے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں :رحمان ...
 یوم عشق رسول کے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں :رحمان ملک

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ جمعتہ المبارک کو یوم عشق رسول کے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ملک بھر میں تمام احتجاجی جلوس پرامن رہیں۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اس حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری یا غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ حکومت پرامن احتجاجی مظاہروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے علما و مشائخ، سول سوسائٹی، تاجروں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ یوم عشق رسول کے موقع پر پرامن رہیں کیونکہ تخریب کاری اور تشدد پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...