بلدیاتی نظام:سندھ میں ایڈمنسٹریٹرتعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بلدیاتی نظام:سندھ میں ایڈمنسٹریٹرتعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بلدیاتی نظام:سندھ میں ایڈمنسٹریٹرتعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اشفاق ملاح کو محکمہ بلدیات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں افسروں کو ایڈمنسٹریٹر، چیف افسر ٹاﺅن کا نام دیا گیا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق سندھ کی پانچ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا لیکن نوٹیفکیشن جاری ہوئے بغیر ہی محکمہ بلدیات میں تقرریاں و تبادلے کئے جا رہے ہیں جبکہ 18 ٹاﺅن بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہو سکا ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے ہی چار ٹاﺅنز میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ منظور وسان کے بھائی نادر وسان کو ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاﺅن بنا دیا گیا ہے جبکہ نعیم الحق آفندی ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال، رحمت اللہ شیخ صدر ، محمد رئیس لیاری اور مسرور میمن کو بن قاسم ٹاﺅن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...