ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے ہرا دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان ٹیم 136 رنز بنا سکی اور اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 50 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سریش رائنا نے 38، یووراج سنگھ 18، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 18، گوتم گمبھیر 10، وریندر سہواگ 8، اور روہت شرما نے ایک سور بنایا۔ افغانستان کی جانب سے شاپور زدران نے دو جبکہ داولت زدران، کریم صدیق اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔ افغانستان کی طرف سے محمد نبی 31 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کریم صدیق نے 26، نوروز منگل22، محمد شہزاد 18، اصغرسٹانیک زئی 6، سمیع اللہ شنواری 1، شفیق اللہ 8، گلبدین نائب 5، نجیب اللہ زدران 5، داولت زدران 8 جبکہ شپور زدران بغیر کوئی سکور کئے آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے لکشمی پتی بالاجی اور یووراج سنگھ نے 3,3 ایشون نے 2 اور عرفان پٹھان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -