پاک،امریکہ تعلقات پر حنا ربانی کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے ارکین سے ملاقات

پاک،امریکہ تعلقات پر حنا ربانی کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے ارکین سے ملاقات
پاک،امریکہ تعلقات پر حنا ربانی کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے ارکین سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی سینیٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران پاک امریکہ تعلقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔