سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے متاثرین کی بھرپورمددکرنے کی ہدایت

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے متاثرین کی بھرپورمددکرنے کی ہدایت
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے متاثرین کی بھرپورمددکرنے کی ہدایت

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن اس واقعے کی رپورٹ دو روز میں پیش کردے گا۔صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیاجبکہ وزیر اعلی سندھ نے صدر کو بتایا کہ جسٹس ر قربان علوی پر مشتمل عدالتی تحقیقاتی کمیشن دو روز میں اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کا بہت بڑا سانحہ ہے اس کے متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور کارخانوں میں فائر سسٹم کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلی سندھ نے صدر کو بتایا کہ متاثرین کو امداد اور روزگار فراہم کیا جارہا ہے جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے بھی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : کراچی


loading...