دوہری شہریت کیس:سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

دوہری شہریت کیس:سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی
دوہری شہریت کیس:سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں اراکین اسمبلی کی دوہری شہریت کیس کا مختصر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس چوہدری افتخار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے گذشتہ سماعت میں دوہری شہریت کیس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ دوہری شہریت کیس کی ابتدائی درخواست محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت کے مقدمے میں اب تک رحمان ملک، فرح ناز اصفہانی ، زاہد اقبال ، آ منہ بھٹر،نادیہ گبول، فرحت محمود خان سمیت دیگر اراکین کی رکنیت معطل کر چکی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...