5بیویوں کے جنسی جبر کا شکار شوہر دم توڑ گیا
ابوجا (نیوز ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے ایک ممتاز بزنس مین کو اس کی پانچ بیویوں نے ملکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقع اگبگبو شہر میں پیش آیا۔ بزنس مین نے رات ایک شراب خانے میں گزاری اور کثرت شراب نوشی کے بعد رات گئے گھر لوٹا جہاں اس کی 5بیویاں اس کی منتظر تھیں۔ وہ گھر لوٹتے ہی سب سے چھوٹی بیوی کو اپنے کمرے میں لے گیا اور باقی پانچ بیویوں کو نظر انداز کردیا جس پر وہ سخت مشتعل ہوگئیں۔ وہ پانچوں زبردستی اس کے کمرے میں گھس گئیں اور چاقو اور ڈنڈے کے زور پر اسے اپنے ساتھ ہمبستری پر مجبور کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کی وجہ سے اس کے حواس ٹھکانے نہ تھے اور اسے جنسی ادویات کھلا کر مسلسل جنسی عمل میں مشغول رکھا گیا۔ اپنی چار بیویوں کی خواہش کے آگے سرتسلیم خم کرنے کے بعد وہ پانچویں کی طرف بڑھ ہی رہا تھا کہ اچانک غش کھا کر گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پانچوں بیویاں اس واقعے کے بعدجنگل کی طرف فرار ہوگئیں تاہم ان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔