جلد پر اس طرح کے سفید دھبوں سے مکمل نجات پانے کے آسان طریقے

جلد پر اس طرح کے سفید دھبوں سے مکمل نجات پانے کے آسان طریقے
جلد پر اس طرح کے سفید دھبوں سے مکمل نجات پانے کے آسان طریقے

  

لندن(نیوزڈیسک)جلد پر سفید دھبے بننے کی وجہ زیادہ پسینہ آنا،قوت مدافعت میں کمی اور آئلی جلد ہوسکتا ہے لیکن اس سے نجات پانا ممکن ہے،آئیے آپ کو جلد پر سفید دھبوں سے مکمل نجات پانے کے طریقے بتاتے ہیں۔

دہی

اگر آپ ان دھبوں پر براہ راست دہی لگائیں تو بیکٹیریا ختم ہوجائیں گے اورسفید دانے روپوش ہوجائیں گے۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں انٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔پانی اور سرکے کی برابر مقدار مکس کریں اور روئی کے ذریعے یہ محلول سفید دھبوں پر لگائیں۔

لہسن

سرکے کی طرح لہسن بھی سفید دھبوں کے لئے بہت مفید ہے۔لہسن کا دو حصوں میں کاٹ کر اسے سفید دھبوں پر رگڑیں،20منٹ تک لہسن کا پانی لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں،سفید دھبے کچھ دن میں ختم ہوجائیں گے۔

ہلدی

کھانوں میں اس کا استعمال لذت بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن یہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ہلدی کو پانی میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور اس مکسچر کو سفید دانوں پر 30منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد پانی سے دھو لیں،کچھ ہی دن میںآپ خود اثر دیکھیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -