”نطفے کا عطیہ دے دو، آئی فون کا نیا ماڈل لے جاﺅ“

”نطفے کا عطیہ دے دو، آئی فون کا نیا ماڈل لے جاﺅ“
”نطفے کا عطیہ دے دو، آئی فون کا نیا ماڈل لے جاﺅ“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فون 6S کی مقبولیت خاصی زیادہ رہی ہے اور حال ہی میں کچھ خبریں تو ایسی آئیں کہ چین میں کچھ نوجوانوں نے اس سمارٹ فون کے حصول کیلئے اپنے گردے بیچ ڈالے۔ آئی فون 6S کیلئے بے تاب ایسے ہی لوگوں کو اب ایک چینی سپرم بینک نے دلچسپ آفر کردی ہے۔
سپرم بینک کا کہنا ہے کہ آپ گردے بیچنے کی بجائے ایک انتہائی سستے اور آسان طریقے سے بھی یہی فون حاصل کرسکتے ہیں، یعنی سپرم عطیہ کریں اور آئی فون 6S پائیں۔ اخبار ’چانگ یانگ‘ کے مطابق یہ سپرم بینک صوبہ ہوبے میں واقع ہے اور اولاد سے محروم جوڑوں کو صحتمند سپرم فراہم کرتا ہے۔ ہوبے ہیومن سپرم بینک نے WeChat پر پیشکش کی کہ 22 سے 45 سال کے مرد 40 ملی لیٹر سپرم کے بدلے 5000 یوان حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ چین میں آئی فون 6S کی قیمت 5288 یوان ہے۔ ادارے نے اس پیشکش کے ساتھ آئی فون 6S کی تصویر بھی لگائی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
اس اشتہار کے سامنے آنے کے بعد شنگھائی سے تعلق رکھنے والے دو سپرم بینکس نے بھی اسی طرح کی پیشکش کردی۔ اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے مرد اس پیشکش سے فائدہ اٹھا کر آئی فون 6S حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -