اپنی گاڑی میں سویا نوجوان اٹھا تو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی چیز نظر آئی کہ آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کر لی

اپنی گاڑی میں سویا نوجوان اٹھا تو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی چیز نظر آئی کہ آئندہ ...
اپنی گاڑی میں سویا نوجوان اٹھا تو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی چیز نظر آئی کہ آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کر لی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً طویل سفر کے دوران لوگ گاڑی میں ہی آرام کرنے کے لیے سو جاتے ہیں لیکن یہ خبر پڑھ کر شاید وہ گاڑی میں سونا ترک کردیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ imgurپر کینگروسٹر نامی ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو اس کی گاڑی کی کھڑکی کے شیشے کی ہے۔ اس شیشے پر عجیب و غریب قسم کی انسانی چہرے کی شبیہہ موجود ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

کینگروسٹر کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اپنی گاڑی میں ہی سو گیا تھا، صبح اٹھا تو گاڑی کی کھڑی کے شیشے پر یہ ڈراﺅنی تصویر دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا۔ تصویر میں چہرے کے تمام خدوخال واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ نہ تو کوئی سٹکر تھا اور نہ ہی کوئی اور مادی چیز، یہ کوئی پراسرار عکس تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ تصویر شیئرکرنے پر صارفین اس شخص سے اظہارہمدردی کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مالی امداد اورگھریلو سامان کی پیشکش بھی کر رہے ہیں اور طرح طرح کے کمنٹس بھی دے رہے ہیں۔

”جس آدمی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، میری بہترین دوست نے اسے جیون ساتھی بنا لیا کیونکہ۔۔۔“

اکثر صارفین نے اسے بیڈ، صوفے یا دیگر اشیاءدینے کی پیشکش کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ میں بھی اکثر اپنی گاڑی میں ہی سو جاتا ہوں، یہ تصویر دیکھنے کے بعد اب ایسا کبھی نہیں کروں گا۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ کوئی چور تھا، تم شکر کرو کہ گاڑی کے اندر تھے اور محفوظ رہے۔ ایک اور صارف نے کینگروسٹر کو رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کچھ زیادہ رقم تو نہیں ہے لیکن اگر میں تمہیں کچھ حصہ بھیج دوں تو مجھے خوشی ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -