پیاف فاؤنڈ ر الائنس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،خواجہ شاہ زیب اکرم

پیاف فاؤنڈ ر الائنس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،خواجہ شاہ زیب ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر الیکشن2015-16کیلئے پیاف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پیاف فاؤنڈر الائنس کے قائدین اور امیدواروں نے فرایا کے عہداریداران خواجہ شاہ زیب اکرم ، عدنان بٹ اور مبشر بٹ کی جانب سے دئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار ، خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ تاجر برادری احسن طریقے سے گورنمنٹ کو ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے 0.3ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجر برادری کو کسی صورت قبول نہیں ہے اس ٹیکس کے بدولت بنکنگ سیکٹر میں 121ارب کی کمی حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس ٹیکس کی موجود گی میں تاجر اب بنکوں میں رقم جمع کروانے سے گریز کررہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو بنکنگ سیکٹر دیوالیہ ہوجائے گا جس کا تمام تر نقصان حکومت کو ہوگا اس ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات ہیں اس لیے یہ ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے پیاف فاؤنڈر الائنس اس ٹیکس کے مسئلہ پر تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید :

کامرس -