چینی طرز پر اکنامک زونز کی تشکیل سے پاکستان میں صنعتی انقلاب ممکن ہے‘شاہ فیصل آفریدی

چینی طرز پر اکنامک زونز کی تشکیل سے پاکستان میں صنعتی انقلاب ممکن ہے‘شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر) چینی طرز پر اکنامک زونز تشکیل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔یہ بات پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ہائر روبا اسپیشل اکنامک زون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ فیصل آفریدی نے چین کے قنگ ڈاؤ (Quingdao) کامرس بیورو سے آئے ہوے ایک تجارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کی ۔14 رکنی اس تجارتی وفد کی صدارت بیورو کی ڈپٹی ڈائرایکٹر جنرل مس زہانگ کر رہی تھیں۔ جبکہ دیگر ممبران میں مسٹر سن گاؤ لیانگ وائس جنرل مینجر، اور ڈویزن ڈائرایکٹر مسٹر یویان ڈزہاؤ ،مسٹر وانگ ڈا صدر بھی شامل تھے۔فیصل آفریدی نے ہائر روبا اسپیشل اکنامک زون کا تعارف کراتے ہوے بتایا کہ بے تحاشااندرونی اور بیرونی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد آج یہ اکنامک زون اپنی طرز کا واحد زون ہے جوکہ ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار بڑھ چڑھ کر ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو خسارے سے نکالنے میں اسپیشل اکنامک زونز بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ ملک میں چینی طرز پر ااکنامک زونزقائم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مطلع کیا کہ SEZ's کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 135 ممالک میں 3,000سے زائد اسپپیشل اکنامک زونز موجود ہیں جو کہ 68ملین سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کر رہے ہیں اور 500ملین ڈالر کی تجارت کا ذریعہ بن رہے ہیں۔فیصل آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں اسپیشل اکنامک زونز کی تشکیل ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے علاوہ خصوصی صنعتی علاقوں کو انکے وسائل کے مطابق مستفید ہونے کے قابل بھی بنائے گی ۔انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ چین سے آئے ہوے حالیہ وفد کا بنیادی مقصد پاکستان میں اسپیشل اکنامک زونز اور اندسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کرنا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ وفد اس حوالے سے ٹھوس تجاویز ساتھ لایا ہے۔وفد کی سبراہ مس زہانگ لی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہائر چین کا پہلا غیر ملکی جوائینٹ وینچر پراجیکٹ ہے اور ہائیر روبا SEZ کی توسیع اور ترقی چینی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔مسززہانگ لی نے بتایا کہ چین کی اقتصادی ترقی میں اسپیشل اکنامک زونز نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت چینی معیشت میں SEZ's 20%کی حصہ دار ہیں۔وفد نے اس موقع پر ہائر روبا SEZ کا دورہ بھی کیا اور اس زون کے توانائی،بجلی،فرنیچر،ٹیکسٹائل،سافٹ وئیر ٹیکنالوجی اور فوڈ پراسیسسنگ سمیت مختلف شعبوں تعریف کی۔پاک چین جوائینٹ چیمبر نے چینی وفد کی دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگز کے انعقاد میں معاونت کی۔ اس سلسلے میں وفد کی ایک اہم ملاقات پاکستان انڈسٹریل ااسٹیٹ ڈ ویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(PIEDMC) کے سی ای او کرنل گل سے بھی ہوئی ۔جن کی سربراہی میں وفد نے قائد اعظم اپیرل پارک کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران کرنل گل نے انڈسٹریل اسٹیٹس اور اکنامک ذونز کی افادیت پر ایک تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی۔

مزید :

کامرس -