لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمند ی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر68کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا3-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس52.61پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5564.35 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل19 لاکھ58 ہزار 200 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز13لاکھ12 ہزار100حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے7لاکھ57 ہزارحصص ۔ کے الیکٹرک لمیٹڈکے5 لاکھ 35 ہزار حصص۔ جبکہ دیو ان سلمان فائبر لمیٹڈ کے1 لاکھ 45ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.69 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.75روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -