پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات چوہدری افتخار احمد مٹو چےئرمین پنجاب کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات چوہدری افتخار احمد مٹو ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2015.16کے سلسلہ میں عہدداروں کے انتخاب کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ مقررہ وقت تک مندرجہ ذیل امیدوارں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیچوہدری افتخار احمد مٹو برائے چےئرمین پنجاب ،خواجہ ریحان انجم برائے سینئر وائس چےئرمین پنجاب،عثمان مقبول راجپوت، محسن عباس موہل، محمد عارف خان دریشک برائے وائس چےئرمین منتخب ہو ئے جبکہ جن امیدواروں کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے جس بناء پر امید وار بلا مقابلہ برائے مدت 2015.16منتخب قرار پائے چوہدری افتخار احمد مٹو چےئرمین پنجاب، خواجہ ریحان انجم سینئر وائس چےئرمین پنجاب،عثمان مقبول راجپوت، محسن عباس موہل، محمد عارف خان دریشک وائس چےئرمین،محمد نعیم سال 2015.16کیلئے بلا مقابلہ چےئرمین سینٹرل کمیٹی منتخب قرار پائے، ان کے مدِ مقابل کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے۔نتائج کا حتمی اعلان 30ستمبر کا اجلاسِ عام میں کیا جائے گا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سینٹرل کمیٹی کے چےئرمین عاصم رضا احمداور راہ نماؤں لیاقت علی خان اور میاں محمد ریاض نے نومنتخب عہد،داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہددار انڈسٹری کی فلاح اور استحکام کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

کامرس -