پاکستان دو آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا

پاکستان دو آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں برس دو ورلڈ رینکنگ سینئرز ٹینس چیمپئن شپس کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی۔ شہزاد اختر علوی اور محمد خالد رحمانی بطور آئی ٹی ایف ریفری فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان رواں سال دو ورلڈ رینکنگ سینئرز ٹینس چیمپئن شپس کی میزبانی کرے گا، ایک ٹورنامنٹ لاہور اور دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔ آئی ٹی ایف نے شہزاد اختر علی اور خالد رحمانی کو ریفری مقرر کیا ہے۔ 23 ویں پاکستان آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ یکم نومبر سے باغ جناح گراس کورٹس لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں شہزاد اختر علوی ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ خالد رحمانی کراچی میں 21 نومبر سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ رشید ملک لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔ بھارت کے پانچ کھلاڑیوں نے لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ اور تین نے کراچی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -