زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

  

لاہور(اے پی پی)زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔ عمر اکمل جو کہ پہلے دن ذاتی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہ کرسکے تھے انہوں نے جمعہ کے روز کیمپ جوائن کرلیا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے انضمام الحق انکلوژر کے سامنے تین وکٹیں بنائی گئی تھیں ۔ مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد جن کی 19ستمبر کو شادی ہے ،نے بھی کیمپ سے چھٹی نہ کی۔

اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے اور شعیب ملک نے پریکٹس کے دوران شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -