اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

  

لاہور (اے پی پی) علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ماؤ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ سکندر نے 39 اور عمر بٹ نے 20 رنز بنائے۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 31.5 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -