ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی دونوں ٹیموں کی شکست ،تحقیقت کا فیصلہ

ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی دونوں ٹیموں کی شکست ،تحقیقت کا فیصلہ

  

 لاہور ( این این آئی) ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بری طرح ناکامی پر لاہور کی دونوں ٹیموں کی شکست کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ،ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے دونوں منیجرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران لاہور کے کھلاڑی ٹیم انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرکے رات کو تاخیر سے ہوٹل آتے رہے۔لاہور وائٹس میں شامل ٹاپ کرکٹرز نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے خود غرض کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لاہور وائٹس میں اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر اکمل، وہاب ریاض،اور محمد عرفان جیسے بڑے کھلاڑی شامل تھے۔ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کوالیفائینگ جبکہ لاہور وائٹس بھی سیمی فائنل سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم نے دونوں منیجرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور شکست کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -