بنگلہ دیشی انڈر 19 کرکٹر نہادالزمان راجشاہی کیلئے افتتاحی میچ کھیلیں گے
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹر نہادالزمان جو کہ رواں ماہ کے شروع میں بس حادثے میں زخمی ہو گئے تھے کو نیشنل کرکٹ لیگ 2015-16ء کھیلنے کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ افتتاحی میچ میں راجشاہی کی نمائندگی کریں گے۔
نہادالزمان بس حادثے میں سر کی انجریز میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں 12 ٹانکے لگے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈاکٹر دیباشیش نے کہا ہے کہ ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہوئی ہیں اسلئے ہم نے انہیں نیشنل کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔