رگبی ورلڈ کپ 2015ء انگلینڈ میں شروع ٗآج چار میچ کھیلے جائینگے

رگبی ورلڈ کپ 2015ء انگلینڈ میں شروع ٗآج چار میچ کھیلے جائینگے

  

لندن (این این آئی)رگبی ورلڈ کپ 2015ء میں شروع ہوگیا ہے میگا ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔شیڈول کے مطابق پہلا میچ پول سی میں شامل ٹیموں ٹونگا اور جارجیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ پول ڈی میں شامل ٹیموں آئرلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ پول کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ پول ڈی کی ٹیموں فرانس اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ رگبی ورلڈ کپ یکم نومبر تک انگلینڈ میں جاری رہے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ان ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا پول سی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور فجی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ٗ چیمپئن کا فیصلہ یکم نومبر کو ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -