پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان تارکین وطن کی مدد کیلئے سرگرم

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان تارکین وطن کی مدد کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان تارکین وطن کی مدد کے لیے امدادی سامان کے ساتھ یونانی جزیرے روانہ ہو گئے۔ایلان کردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد باکسر عامر خان نے بھی تارکین وطن کی مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تارکین وطن کے لیے اپنی اکیڈمی سے کھانے پینے کی ضروری اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء یونان روانہ کی ہیں جبکہ عامر خان خود بھی دوہزار میل سفر طے کرنے کے بعد تارکین وطن میں اشیاء تقسیم کریں گے۔ عامر خان نے اپنے پرستاروں سمیت دیگر افراد سے بھی تارکین وطن کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔