دوسری بار ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن پشاور کی ٹیم حوصلہ افزائی سے محروم

دوسری بار ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن پشاور کی ٹیم حوصلہ افزائی سے محروم

  

پشاور (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک کا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹائٹلنامساعد حالات اور سہولیات کے فقدان کے باوجود پشاور کی ٹیم نے مسلسل دوسری بار جیتا مگر 2 دن گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے فاتح ٹیم کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ قومی T20 چیمپیئن بننے کا اعزاز تو حاصل کر لیا لیکن بد قسمتی سے دوسری مرتبہ بھی صوبے کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی صوبائی حکومت کا دل نہیں جیت سکی۔ 2014ء میں بھی ٹائٹل جیتنے پر کپتان کی حکومت نے کھلاڑیوں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی اور اس مرتبہ بھی 2 روز گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔گزشتہ سال بھی پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے کھلاڑیوں کو لفٹ نہیں کرائی تھی اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔نامساعد حالات اور سہولیات کے فقدان کے باوجود پشاور کے کھلاڑیوں نے مسلسل دوسری مرتبہ قومی ٹی 20 ٹائٹل جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ حکومت ان کی سرپرستی نہ بھی کرے تو وہ محض اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر شہر اور صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -