پاکستان سے ہاکی ایشو پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا ؛ صدر آئی ایچ ایف نریندر بترا

پاکستان سے ہاکی ایشو پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا ؛ صدر آئی ایچ ایف نریندر بترا

  

 لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے پھر پینترا بدل لیا ، ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا کہتے ہیں کہ پاکستان سے ہاکی ایشو پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا ، الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے کھلاڑیوں کے رویے پر معافی کا مطالبہ کیا اور پھر پینترا بدل لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا نے کہا ہے کہ ہاکی ایشو پر میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔ پاکستان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ملک انٹرنیشل لیول پر ہاکی کھیل رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے صرف اس یقین دہانی کا مطالبہ کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ میچز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا رویہ اچھا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -