ٹیم میں شامل نہ کر نے ‘ سنٹر ل کنٹریکٹ میں نام نہ آنے پر مایوسی ہو ئی

ٹیم میں شامل نہ کر نے ‘ سنٹر ل کنٹریکٹ میں نام نہ آنے پر مایوسی ہو ئی

  

لاہور (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سیٹیم میں شامل نہ کر نے اور سنٹر ل کنٹریکٹ میں نام نہ آنے پر مایوسی ہو ئی۔پی سی بی یا کوچز سے لڑنا نہیں چاہتا لیکن فیصلے میرٹ پر ہونے چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہ کہ پی سی بی میں کون میرا مخالف ہے اس بارے میں کبھی کسی کانام نہیں لیا۔قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کے ساتھ میرا کو جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی پی سی بی یا کوچز کے ساتھ لڑناچاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کے باوجود سلیکشن نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔ سنٹرل کنٹریک نہ ملنے پر مجھ جیسا کھلاڑی کیا کر ے گا۔ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ابھی کرکٹ کھیلناچاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ سلیکشن کے لیے کبھی کسی کی منت نہیں کریں گے اگر میرٹ پر سلیکشن ہو تو ان کا بھی نام آجائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -