پاکستان سپر لیگ کیلئے مزید 7غیرملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہر کر دی

پاکستان سپر لیگ کیلئے مزید 7غیرملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہر کر دی

  

لاہور(آئی این پی) آئندہ برس فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے مزید سات غیرملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہرکردی،جیسے جیسے سپرلیگ کے انعقاد کی تاریخیں قریب آرہی ہیں، غیرملکی کرکٹرز کی دلچسی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے لیوک رائیٹ اور روی بوپارا، جنوبی افریقا کے یوہان بوتھا اور ٹسوبے، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور نیوزی لینڈ کے جیسی رائیڈر نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے،اس سے قبل رنگ رنگا ٹی ٹوئنٹی میلے کو چارچاند لگانے کیلئے کرس گیل، لاسیتھ ملنگا اور ایجیلومیتھیوز سمیت کئی انٹرنیشنل کھلاڑی پہلے ہی لیگ کھیلنے کیلئے حامی بھرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -