دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’تماشا‘‘25نومبر کو ریلیز کی جائے گی

دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’تماشا‘‘25نومبر کو ریلیز کی جائے گی
 دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’تماشا‘‘25نومبر کو ریلیز کی جائے گی

  

ممبئی (این این آئی)دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’تماشا‘‘ 25نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میری نئی آنیوالی فلم ’’تماشا ‘‘میرے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اس میں میں رنبیر کپور اور امتیاز علی کے ہمراہ کام کررہی ہوں، دپیکا نے کہا کہ میں نے رنبیر کیساتھ بچنا اے حسینوں اور یہ جوانی ہے دیوانی میں کام کیا ہے جبکہ امتیاز کیساتھ لو آج کل میں کام کیا ہے جبکہ رنبیر اور امتیاز نے ایک ساتھ فلم راک سٹار میں کام کیا ہے، ہم سب پہلی بار ایک ساتھ فلم میں کام کررہے ہیں جس کے باعث یہ میرے لئے بہت خاص ہے، رنبیر کپور کی ناکام ہونے والی فلم کے حوالے سے دپیکا نے کہا کہ رنبیر ایک بہترین اداکار ہیں اور کیریئر میں اچھے اور برے لمحات آتے رہتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون نے کہا ہے کہ رنبیرکپور کیساتھ دوبارہ کام کرنا میرے لئے ایک خواب تھا۔

مزید :

کلچر -