اداکاروں کا حقیقی ایوارڈان کے مداح ہوتے ہیں،صائمہ خان

اداکاروں کا حقیقی ایوارڈان کے مداح ہوتے ہیں،صائمہ خان

  

لاہور(آن لائن)اداکاروں کا حقیقی ایوارڈان کے مداح ہوتے ہیں۔پاکستانی فلم اور ٹی وی کی مشہورو معروف اداکارہ صائمہ خان کا کہناہے کہ جب تک فلم بینوں نے پسند کیا تب تک کام کرتی رہوں گی۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاؤں کی وجہ سے ہوں اور جب تک مداح مجھسے محبت کرتے رہیں گے کام کرتی رہوں گی۔ اداکار صائمہ خان کا مزید کہنا تھا کی اداکار کااسٹار ازم بنانے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ اسی لئے مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے ساتھ ٹی وی میں بھی کام کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -