34گرانفروشوں کے چالان،25کو جیل بھجواد یا گیا

34گرانفروشوں کے چالان،25کو جیل بھجواد یا گیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 745مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر34 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ55,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،65افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر90افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے25افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -