مسلم لیگ(ن) کو ضمنی الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ(ن) کو ضمنی الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کو لاہور میں ضمنی انتخاب میں شکست نظر آ رہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے ذریعے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی مہم چلانے سے روکا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ختم ہوچکا جو پاکستان کے حق میں ہے، پوری قوم کرپٹ لوگوں کے خلاف احتساب چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ دریں اثناء انہوں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد میں پورے نہیں ہو سکتے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -