لاایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی اجلاس

لاایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہور(جنرل رپورٹر)ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں ہوا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکٹری لوکل گورنمنٹ شاہد فریدنے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر ڈائرریکٹر لو کل گورنمنٹ پنجاب کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ا ڈائرریکٹر لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔