پنجاب حکومت خواتین کا تحفظ یقینی بنائے،شاہینہ کوثر

پنجاب حکومت خواتین کا تحفظ یقینی بنائے،شاہینہ کوثر

  

لاہور( جنرل رپورٹر) امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ مینیجر شاہینہ کوثر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے ،پنجاب حکومت خواتین بل منظور کرنے میں تاخیر کا شکار نظر آرہی ہے،پاکستان کی سول سوسائٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بل کو فوری منظور کیا جائیجب تک ہم عورت کو اس کا اصل مقام نہیں دیتے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاان خیالا ت کا اظہار انہوں نیمقامی ہوٹل میں امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتما تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ورکشاپ سے سابق رکن قومی اسمبلی مہناز رفیع،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حنیف رامے،ممبر عورت فاؤنڈیشن ممتاز مغل،ایم پی اے فائزہ ملک،راحیلہ خادم حسین،فرزانہ بٹ ،نورالعین سعدیہ سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیت خطاب کیا،مقرر ین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کا بل جلد از جلد منظور کیا جائے تا کہ خواتین بھی معاشرے کی محفوظ شہری بن سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -