ائیر بیس پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،محمد خان مدنی

ائیر بیس پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،محمد خان مدنی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر اور این اے 119سے ٹکٹ ہولڈر محمد خان مدنی نے کہا ہے کہ پشاور میں ائیر بیس پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے دہشت گردوں کی ان تخریب کاریوں سے نہ تو افواج پاکستان گھبرانے والی ہے اور نہ ہی اس قوم کے پر عزم سپوتوں کے حوصلے پست ہوں گے اپنے ایک بیان میں محمد مدنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والا واقعہ اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہے اور جو تھوڑے بہت بچ گئے ہیں وہ بد حواسی میں ایسی حرکتیں کر تے پھر رہے ہیں لیکن پاکستان قوم ان بزدلوں اور شرپسند عناصر کوبتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردوں کا ہر حال میں صفایا کیا جائے گا چاہے اس کے لیے قوم اور فوج کے جوانوں کو کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -