محکمہ صحت نے کوٹ عبدالمالک سے جعلی ہومیو پیتھک کلینک پکڑ لیا

محکمہ صحت نے کوٹ عبدالمالک سے جعلی ہومیو پیتھک کلینک پکڑ لیا

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) محکمہ صحت فیروزوالہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عادل شہزاد نے کوٹ عبدالمالک میں چھاپہ مار کر ہومیو پیتھک کلینک پکڑ لیا اس کے مالک کو حراست میں لے لیا جس نے چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ڈاکٹر کی رپورٹ پر پولیس فیکٹری ایریا نے ملزم وارث علی کے خلاف بغیر سرٹیفکیٹ کلینک چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے عملے نے کوٹ عبدالمالک کے قریب ناکہ لگا کر ملاوٹ والا دودہ مختلف علاقوں سے لانے والے آٹھ دودھ فروشوں کو حراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کر لیا پولیس نے اس ضمن میں ظفر اقبال ،طارق ،رفیق اور نور محمد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا سپیشل مجسٹریٹ نے شاہدرہ میں چھاپے مار کر بارہ افراد کو گرفتار کرکے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -