پی ٹی آئی رہنماؤں کی فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی پُرزور مذمت

پی ٹی آئی رہنماؤں کی فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی پُرزور مذمت

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے چیئرمین کے سیاسی مشیر اعجازاحمدچوہدری ، نذیرچوہان اور شبیرسیال نے بڈھ بیر پشاور پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی پُرزور مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،پی ٹی آئی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔

جنرل وحید نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جو اقداما ت اٹھائیں ہیں پورقوم اس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ساتھ بڑی جرات اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پی ٹی آئی ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے متحدہے ،ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -