جانوروں کے آرٹیفیشل ہار اور مالا کی دکانیں

جانوروں کے آرٹیفیشل ہار اور مالا کی دکانیں

  

لاہور (کامرس رپورٹر)مو یشی منڈیوں میں جہاں بڑی تعداد میں قر بانی کے جانوروں کی خریدو فر وخت کا سلسلہ جاری ہے وہیں قر بانی کے جانوروں کو سجانے کے لیے آر ٹیفیشل پھو لو ں کے ہار ، جھا نجھر ، فینسی نتھ، مالا اور دلکش ست رنگی رومالو ں کی دکانیں بھی سج گئیں ہیں جہاں سے شہری اپنے جانوروں کو سجانے کے لیے اشیاء خرید کر رہے ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں قر بانی کے جانوروں کی قیمتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں سجاوت کی اشیاء کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں ۔ مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں سجاوٹ کا سٹال لگانے والے دکاندار کا کہنا تھا کہ یہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کو ئی مسئلہ نہ ہے جبکہ مو یشی منڈی میں سٹال لگانے کے لیے سالانہ ٹھیکہ فیس ادا کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم یہاں پر جائز منافع کے ساتھ اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -